پاکستان اسٹاک:2دنوں میں انڈیکس 300سے زائد پوائنٹس کم ہو گیا

544

انڈیکس 200سے زائد پوائنٹس کمی سے انڈیکس 44400پوائنٹس سے کم ہو کر 44200پوائنٹس پر آگیا
کاروبار سے اختتام سے قبل مارکیٹ میں ریکوری دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 44200پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، مارکیٹ منفی زون میں ہی بند ہوئی
کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 200سے زائد پوائنٹس گھٹ گیاجس کے باعث انڈیکس 44400پوائنٹس سے کم ہو کر 44200پوائنٹس پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 19ارب روپے سے زائد کا خسارہ اس طرح صرف 2دنوں میں انڈیکس 300سے زائد پوائنٹس کم ہو گیا

 مارکیٹ سے54ارب روپے سے زائد کا سرمایہ نکل گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 44615پوائنٹس پر جا پہنچا بعد ازاں فروخت کے دباﺅ کے سبب انڈیکس انڈیکس40000پوائنٹس کی پست ترین سطح تک کر گیا تھا مگر کاروبار سے اختتام سے قبل مارکیٹ میں ریکوری دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 44200پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا مگر مارکیٹ منفی زون میں ہی بند ہوئی

۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای100انڈیکس میں224.19پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 44457.30پوائنٹس سے کم ہو کر 44233.11پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 158.94پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 22176.10پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31925.69پوائنٹس سے کم ہو کر 31844.50پوائنٹس رہ گیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں19ارب24کروڑ15لاکھ23ہزار525روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی

جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 91کھرب 82ارب 21کروڑ55لاکھ 78ہزار 915روپے سے کم ہو کر 91کھرب62ارب 97کروڑ40لاکھ 55ہزار390روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 9ارب روپے مالیت کے 28کروڑ24لاکھ 80ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 8ارب روپے مالیت کے 19کروڑ23لاکھ 33ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز مجموعی طور پر 366کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 141کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،207میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 3کروڑ53لاکھ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ2کروڑ52لاکھ ،عائشہ اسٹیل لمیٹڈ 1کروڑ81لاکھ ،لوٹے کیمیکل 1کروڑ74لاکھ اور دیوان سیمنٹ 1کروڑ7لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اضافے کے اعتبار سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت44.29روپے کے اضافے سے1794.29روپے اورسیفائر فائبر کے حصص کی قیمت34.02روپے کے اضافے سے 884.00روپے ہو گئی .

خیبر ٹوبیکو اور سروسز انڈسٹریز کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب49.63روپے اور46.65روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے خیبر ٹوبیکو کے حصص کی قیمت987.86روپے اور سروسز انڈسٹریز کے حصص کی قیمت 943.35روپے پر آ گئی ۔