سوئی سدرن کی جانب سے گیس چوروں کے خلاف کاروائی، 2 گیس چور گرفتار

683

کراچی کے علاقے محمود آباد اور فیڈرل بی ایریا میں گُتے کی فیکٹری اور بیکری پر چھاپے مارے گئے
زاہد عزیز اور بابر خان گرفتار، کاﺅنٹر گیس تھیفٹ اینڈ ریکوری ایکٹ 2016کہ تحت ایف آئی آر درج
کراچی : سوئی سدرن نے گیس چوروں کے خلاف سخت کاروائی کا آغاز کر لیا ہے۔ ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس چوری روکنے کے لیے قائم کردہ ٹاسک فورس کاﺅنٹر گیس تھیفٹ آپریشن ( سی جی ٹی او) نے کراچی کے علاقے ایف بی ایریا اور محمود آباد میں واقع گتے کی فیکٹری اور بیکری پر چھاپے مارے ہیں جہاں سے دو گیس چوروںکو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیاہے

۔ایس ایس جی سی کی چھاپہ مار ٹیم نے کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں بڑے پیمانے پر کام کرنے والی گتا فیکٹری (انڈسٹریل کوروگیشن فیکٹری) پر چھاپہ مارا جہاں پر فیکٹری مالک زاہد عزیز میٹر ٹیمپر کر کے ڈائریکٹ لائن سے گیس چوری کر رہا تھا۔ چھاپے کے وقت ملزم زاہد عزیز 925 سی ایف ٹی فی گھنٹہ گیس چوری کر کے فیکٹری چلا رہا تھا۔ایس ایس جی سی پولیس نے فیکٹری مالک ملزم زاہد عزیز کو گرفتار کر لیا ہے۔

 چوری میں استعمال کیا جانے والا ربڑ پائیپ، ٹیمرنگ کیا گیا میٹر اور چوری میں استعمال ہونے والا دیگر سامان ضبط کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس جی سی پولیس نے گرفتار فیکٹری مالک ملزم زاہد عزیز کے خلاف کاﺅنٹر گیس تھیفٹ اینڈ ریکوری ایکٹ کہ تحت ایف آئی آر درج کرکے چوری کی گئی گیس کی رقم وصول کی جائے گی۔دوسری جانب محمو د آباد کہ علاقے میں ایک بڑی بیکری پر چھاپہ مارا گیا جہاں پر بیکری مالک ملزم بابر خان ڈائریکٹ لائن سے ربڑ پائیپ لگا کر 1110 سی ایف ٹی فی گھنٹے کہ حساب سے گیس چوری کر رہا

تھا۔ملزم کے خلاف گیس چوری اور ریکوری ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ گیس چوری سے کمپنی کو لاکھوں کا نقصان ہو رہا تھا۔ ایس ایس جی سی نے ایک بار پھرگیس چوروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا ایادہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ گیس کی چوری روکنے میں کمپنی کی مدد کریں ۔