کھوکھرا پار مونا باؤ ریل سروس معاہدے میں 3 سال کی توسیع

131

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان کھوکھرا پار مونا باؤ ریل لنک کے معاہدے کو آئندہ 3 سال کیلیے توسیع دے دی گئی ہے۔ ریل لنک معاہدے میں توسیع یکم فروری 2021ء تک ہوگی۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق کھوکھرا پار موناباؤ ریل لنک معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطوں کو فروغ دینے کیلیے 2006ء میں ہوا تھا۔ معاہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد آئندہ 3 سال کیلیے مزید توسیع دے دی گئی ہے۔ ریل لنک معاہدے میں توسیع 31 جنوری 2018ء سے یکم فروری 2021ء تک ہوگی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھوکھرا پار موناباؤ کے علاوہ اٹاری واہگہ بارڈر پر بھی ریل لنک موجود ہے، جو سمجھوتا ایکسپریس کہلاتا ہے اور جہاں سے مسافر اور سامان دونوں کی ترسیل ہوتی ہے۔ تاہم سمجھوتا ایکسپریس پر حملوں کی وجہ سے یہ تعطل کا بھی شکار رہی ہے۔