پاکستانی ایکسپورٹرز ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں ،ایس ایم منیر

685

زبیرطفیل کی فیڈریشن اور گلزار فیروز کی گروپ کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں کوئی بھی فیصلے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر نہیں کئے

لندن اور کینیڈا کے دورے پر روانگی سے قبل گفتگو،نوید بخاری یکم فروری کو کینڈا میں ایس ایم منیرکا استقبال کریں گے

ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر،ٹڈاپ کے سابق چیف ایگزیکٹواور یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ پاکستانی ایکسپورٹرز ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں تاہم وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل وعدے کے مطابق ایکسپورٹرز کو انکے کاﺅنٹس میں براہ راست 300ارب روپے سے زائدکے سیلز ٹیکس ریفنڈز ادا کردیں تو برآمدات میں تیزی آسکتی ہے

۔انہوں نے خیالات کا اظہار لندن اور کینیڈا کے دورے پر روانگی سے قبل ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اور یو بی جی کے مرکزی سیکریٹری جنرل زبیرطفیل اور مرکزی ترجمان گلزار فیروز سے گفتگو کے دوران کہی۔ایس ایم منیر نے ایف پی سی سی آئی کیلئے بطور صدر زبیرطفیل کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ زبیرطفیل نے بزنس کمیونٹی کی یو بی جی منشور کے عین مطابق بہت خدمت کی ہے اور ایکسپوررز کے ریفنڈز دلوانے کیلئے انہوں نے دن رات ایک کردیئے۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ یو بی جی ایک ایسا انسٹی ٹیوٹ بن گیا ہے جہاں سے تربیت حاصل کرکے فیڈریشن چیمبر آف کامرس میں یو بی جی کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونے والا ہرعہدیدار اس ادارے کی تعمیروترقی اورملکی معاشی استحکام کیلئے اپنی صلاحیتیوں کا استعمال کررہا ہے

ہمیں یو بی جی کے تینوں صدور میاں محمدادریس، عبدالر¶ف عالم اور زبیرطفیل اورانکی منتخب ٹیموں پر فخر ہےجنہوں نے بزنس کمیونٹی کے خدمت کوئی کوئی کسر نہ چھوڑی جبکہ ہمارے گروپ سے منتخب فیڈریشن کے چوتھے صدر غضنفربلور بھی بزنس کمیونٹی کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔انہوں نے یو بی جی کے ترجمان گلزار فیروز کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے گروپ کی کامیابیوں کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم نے ہم نے کوئی بھی فیصلے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر نہیں کئے بلکہ اجتماعی فیصلوں کو ترجیح دی۔اس موقع پر زبیرطفیل نے کہا کہ وہ ایف پی سی سی آئی کی صدارت سے سبکدوشی کے باوجود بزنس کمیونٹی کی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیریکم فروری کوکینیڈا کے دورے پر پہنچیں گے جہاں یو بی جی ،کینیڈا چیپٹرکے چیئرمین نوید بخاری انکا استقبال کریں گے