سالانہ تین روزہ تبلیغی اجتماع2فروروی بروز جمعہ سے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں بعد نماز عصرسے شروع ہوگا ۔ مفتی محمد نعیم

772

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ تبلیغی اجتماع 2فروری 2018 بعد نماز عصر سے اورنگی ٹاؤن میں شروع ہوگا،اجتماع پاکستان خصوصا اہل کراچی کیلیے باعث خیر و برکت ہوگا،

عظیم اجتماع کا مقصد انسانوں کو اللہ سے جوڑ کر تفرقات کو ختم کرنا ہے،حکومت سندھ اور انتظامیہ اجتماع گاہ کی مکمل سیکیورٹی ، پانی و بجلی اور اجتماع میں شرکاء کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت و دیگر انتظامات کو یقینی بنائے۔

جمعرات کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ملاقات کیلئے آئے مختلف تبلیغی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے مفتی محمدنعیم نے کہاکہ عالمی تبلیغی جماعت کراچی کا سالانہ اجتماع 2فروروی بروز جمعہ سے اورنگی گلشن بہار میں شروع ہورہاہے۔کراچی بھر کے عوام اس پر نور اجتماع میں شرکت کو یقینی بنائیں ، انہوں نے کہاکہ تبلیغی جماعت سیاسی اور نظریاتی اختلافات سے ہٹ کر اللہ کی توحید کا پرچار اور اسلام کی دعوت کو پوری دنیا میں پھیلانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے ،

انہوں نے کہاکہ حکمت اور بصریت سے دین اسلام کی اشاعت میں مصروف تبلیغی جماعت فرقہ پرستی اورفرقہ واریت پر یقین نہیں رکھتی بلکہ یہ خالص تبلیغی اصلاحی تحریک ہے جو دعوت وارشاد کے مقدس کام سرانجام دے رہے ہیں جس کا مقصد انسانوں کا تعلق کو مخلوق سے کاٹ کر اللہ تعالی سے جوڑنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عالم اسلام کیلئے دعوت وارشاد کا کام سرانجام دینے والی جماعت ایک رحمت ہے ،جودنیا کے ہر ملک میں اسلام کی دعوت کو لیکر پہنچ رہی ہے۔ شہر قائد کے اجتماع میں عوام الناس زیادہ سے زیادہ شرکت کرے تاکہ معاشرے میں پھیلی دوریاں اور تفرقہ بازی کا خاتمہ ہواور اتحادیگانگہت قائم ہوانسانی تمام مسائل ومشکلات کا حل قرآن مجید ، سنت رسول اور اتباع دین میں ہے۔