پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر جمہوری اور معاشی تبا ہی ہے : میاں انجم نثار

671

ملک میں اشیاءو خدمات مہنگی ہوتی جارہی ہیں اور یہ صورتحال ملکی معیشت میں بگاڑ پیدا کر رہی ہے :
صنعتی پیداوار کی لاگت میںاضافہ کی وجہ سے پہلے ہی پریشان ہیںحکومت فی الفور قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن واپس لے
لاہور (کامرس ڈیسک)بزنس مین پینل نے پےٹرول اور ڈےزل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھی باراضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ان پٹ کاسٹ زیادہ ہونیکی وجہ سے خطے میں دیگر ممالک کی نسبت اشیاءو خدمات مہنگی ہوتی جارہی ہیں اور یہ صورتحال ملکی معیشت میں بگاڑ پیدا کر رہی ہے۔ چیئرمین بزنس مین پینل میاں انجم نثار نے فیول کی قیمتوں میں کی 6روپے تک اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ صنعت و تجارت کے لئے نقصان دہ ہے۔ یہ اضافہ اشیاءو پیداوار کی لاگت میں اضافے کا باعث بنے گا جو صنعتکاروں اور تاجروں پر مزید بوجھ ہوگا جو کہ کاسٹ آف ڈوئنگ بزنس زیادہ ہونیکی وجہ سے پہلے ہی پریشان ہیںحکومت فی الفور قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن واپس لے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیامیاں انجم نثار نے کہا کہ پےٹرولےم مصنوعات ٹرےڈ، بزنس، اور انڈسٹرےزمےں بنےادی حےثےت رکھتی ہےںان کی قےمتوں مےں تھوڑاسا اضافہ بھی مختلف شعبہ جات مےں گہرا اثر ڈالتا ہے ۔ اشےاءکی اےک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی ،مصنوعات کی ترسےل اور کارگو سےکٹر مےں کراےوں مےں اضافہ ہونے سے خام مال اور اشےاءمہنگی ہو جاتی ہےں جس سے صنعت کار، تاجر برادری اورعام لوگ متاثر ہو تے ہےں۔بزنس مین پینل (فیڈرل)کے سیکرٹری جنرل احمد جواد نے اس موقع پر پٹرالیم مصنوعات میں اضافے کو غیر جمہوری اور اور غیر معاشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہ روپے کی بے قدری، برآمدات اور درآمدات میں بڑھتا ہوا فرق اور اب پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ جلتی پر تیل کا کام کرے گا۔اور ملک میں اقتصادی اصلاحات کا عمل جاری ہے جس سے معیشت میں قدرے بہتری آرہی ہے مگر پیداواری لاگت بڑھنے سے ترقی کا اثر ماند پڑ جاتا ہے۔بزنس مین پینل کے عہدیداران نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اورپٹرولیم منسٹر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پےٹرولےم مصنوعات کے حالےہ اضافہ کو فی الفور واپس لےا جائے تاکہ صنعت کاروں ، تاجر برادری کو پیداواری لاگت میں مزید اضافے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔