اد ارہ ترقیات کراچی کومکان کی خریدو فروخت، نیلام شدہ رہائشی و کمر شل پلاٹوں ،فلیٹوں ،دُکانوں ،دفاتر ،مکانات اور ٹاؤن ہاوسز کی لیز ،تبدیلی نام اور سب لیز کے لئے سوک سینٹر میں ون ونڈو کھولنے کی اجازات دی جا ئے۔عبد المتین شیخ

590

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)اد ارہ ترقیات کراچی مزدور یونین کے چیئر مین عبد المتین شیخ نے اد ارہ ترقیات کراچی کی جانب سے الاٹ ، فروخت اور نیلام شدہ رہائشی و کمر شل پلاٹوں ،فلیٹوں ،دُکانوں ،دفاتر ،مکانات اور ٹاؤن ہاوسز کی لیز ،تبدیلی نام اور سب لیز سے متعلق KDAکے 1981 ؁ کے منظور شدہ قانون پر عمل در آمد کااعلان کرتے ہوئے کراچی کے شہریوں کے لیئے سوک سینٹر میں سب لیزکیلئے ون ونڈو کھولنے کا مطالبہ کردیا،جمعرات کے روزکے ڈی اے مرکزی دفتر سوک سینٹر میں یونین کے چیئر مین عبد المتین شیخ نے پر یس کا نفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیااس مو قع پرصدر افضال حُسین صدیقی ،جنرل سیکر یٹر ی محمد اشفاق چشتی ،جمیل احمد سمیت یونین کے دیگر رہنماؤں بھی مو جو د تھے۔عبد المتین شیخ کا مزید کہنا تھا کہ1981 ؁ میں منظور شدہ اس قانون پر عمل در آمد نہ ہونے سے طویل عرصہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناتھا جب کہ ادار�ۂترقیات اپنی جائز و صولیابی سے بھی محروم رہا ہے کیونکہ اس قانون کی رو سے مجاز لیزر اتھارٹی کی حیثیت اد ارہ ترقیات کراچی کو حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے KDAکی اہمیت تسلیم کی جائے کلعدم کے ڈی اے کو بحال کرانے کے بعد اس کو شہر کا سب سے بڑا ترقیاتی ادارۂ تسلیم کرانا ہمار ا مشن ہے اسی مقصد کے پیش نظر مزدور یونین کی قیادت نے بڑی ذمہ داری سے قابل عمل تجاویز تیار کی ہیں جن پر عمل کرکے ادارے کے وسائل میں اضافہ اور آمدنی (ریونیو)کوبھی بہتر بنایا جاسکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ (سی بی اے یونین نے 1981 ؁ کی اس وقت کی گورننگ باڈی سے منظور شدہ نوٹیفکیشن اور بعد ازاں اس کی منظوری سابق سٹی ناظم سید مصطفی کمال کے دور میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور ایڈ منسٹر یٹر کے ایم سی کے ذریعہ منظوری ہوئی ،جس کی اشا عت 09دسمبر 2008 ؁کو مختلف اخبارات میں ہوچکی ہے ۔یونین رہنماؤں نے کہا کہ ہمیں حیرت اور افسوس ہے کہ اس اہم قابل عمل قانونی معاملہ پر عمل درآمد میں 1981 ؁ سے مجرمانہ غفلت برتی گئی یونین رہنماؤں نے ادارے میں موجود اُن عناصر کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ اپنے رویے کو تبدیل کرلیں جنہوں نے عرصہ دراز سے اس منظور شدہ اور قانونی فائل کو دبا کر رکھا جس کی وجہ سے طویل عرصہ سے ایک طرف KDAکو مالی نقصان پہنچا تو دوسری طرف کراچی کے عوام کو بھی شدید پریشانی اور زحمت اُٹھانی پڑی ادارے میں موجود جو لوگ کراچی کو کھنڈر بنانے والوں سے ملے ہوئے ہیں انہیں اپنے عمل کی اصلاح کرنی چائیے ۔مزدور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم اد ارہ ترقیات کراچی کے ڈائر یکٹر جنرل سمیع الدین صدیقی اور ڈائر یکٹر لینڈ ارشد عباس کے شکر گزار ہے جنہوں نے ا س دبی ہوئی پبلک دستاویز کو باہر آنے کے بعدفوری طور پر اس پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا ،ہمیں امید ہے کہ سب لیز کے ڈی اے کرے گا اور اس مقصد کے لئے ون ونڈو کاؤنٹر جلد کھولا جائے گا۔