کراچی:صوبائی وزیرمیرہزارخان بجارانی اور اہلیہ کی لاشیں گھر سے برآمد

604

کراچی:ڈیفنس کے علاقے میں گھر سے صوبائی وزیر میرہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر کے خاندانی ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیر میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ فریحہ رزاق کی لاشیں ڈیفنس فیز 5 کے ان کے گھر گھر سے برآمد ہوئیں، جن پر گولیوں کے نشانات پائے گئے تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ فائرنگ گھر میں سے ہی کسی نے کی یا کوئی باہر سے آیا۔

میر ہزار خان بجارانی کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے اور معاملے کی تحقیقات کے لئے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزرا بھی میر ہزار خان بجارانی کے گھر پہنچ رہے ہیں۔

میر ہزار خان بجارانی کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر ترین رہنماؤں میں ہوتا تھا، وہ 1990 سے 1993 اور 1997 سے 2013 تک رکن قومی اسمبلی رہے۔