عتیق میر اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اسمال ٹریڈرزکے چیئرمین مقرر کیا ہے

710

کراچی: وفاق ایوانہائے تجارت و صنعت پاکستان کے صدر غضنفر بلور نے آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر کو2018کیلئے ایف پی سی سی آئی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اسمال ٹریڈرز اینڈ مارکیٹ الائینس کا چیئرمین مقرر کیا ہے، عتیق میر مسلسل دسویں مرتبہ اس کمیٹی کے چیئرمین مقرر کیئے گئے ہیں، انھوں نے یہ ذمے داری تفویض کرنے پر ایف پی سی سی آئی کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ان کے اعتماد پر پورا اترنےکی بھرپور کوشش کرینگے اور حسبِ سابق فیڈریشن کے باو قار فورم پر چھوٹے تاجروں کے مسائل حل کرنے اور ان کیلئے بہترین خدمات سرانجام دینے کی کوشش کرینگے، انھوں نے کہا کہ کمیٹی کی رکنیت کیلئے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں سے بھی بہترین اور تجربہ کار تاجر نمائیندگان کی شمولیت عمل میں لائی جائیگی جبکہ کمیٹی کے سینیئر نائب صدر کیلئے اصغر مورا والا اور نائب صدر کیلئے اکرم رانا کو نامزد کیا گیا ہے۔