نوازشریف نے سینیٹ انتخابات کیلیے پارٹی کمیٹی تشکیل دے دی

248

کوئٹہ( اے پی پی)سابق وزیراعظم اورن لیگ کے صدر نواز شریف نے سینیٹ انتخابات میں بلوچستان سے متعلق حکمت عملی طے کرنے کیلیے سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کی سربراہی میں 3رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جب کہ امیدواروں سے درخواستیں بھی طلب کر لی ہیں ، درخواستیں 3فروری تک سیکرٹریٹ لاہور میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ادھر پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے امیدواروں سے آج سے انٹرویو شروع کردیے ۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چودھری اعتزازاحسن نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے سے انکار کردیا ہے۔علاوہ ازیں تحریک انصاف نے سابق گورنرپنجاب چودھری محمدسرورکوپنجاب سے سینیٹ کا امیدوارنامزد کر دیا ہے ۔دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی نے بھی سینیٹ الیکشن کے حوالے سے 5رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا جس کے چیئرمین پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل ہوں گے۔