وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر کااسکول و اسپتال کا دورہ

125

گوادر (نمائندہ جسارت ) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے جی ڈی اے و بی سی ڈی اے کے بابر کا جی ڈی اے، جی ڈی اے اسکول و اسپتال کا دورہ ۔ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے ڈاکٹر سجاد حسین نے جی ڈی اے کے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی، اسکول میں اسٹاف و طلبہ سے ملاقاتیں کیں جبکہ اسپتال میں صحت عامہ کی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے جی ڈی اے و بی سی ڈی اے کے بابر نے جی ڈی اے کا دورہ کیا ۔ جہاں انھیں ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ وزیراعلیٰ کے مشیر نے جاری منصوبوں کو وقت مقررہ پر مکمل کرنے اور منصوبوں میں مٹیریل کے معیار میں کوتاہی نہ کرنے کی تلقین کی۔ بعد ازاں انہوں نے جی ڈی اے کے زیر انتظام جی ڈی اے اسکول و اسپتال کا بھی دورہ کیا ۔ جہاں انہوں نے اسکول کے اسٹاف و طلبہ سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے ۔ جبکہ اسپتال میں صحت عامہ کی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں کی عیادت بھی کی ۔