راولپنڈی، جماعت اسلامی کے تحت 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریاں

140

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریاں بھر پور انداز میں شروع کردی ہیں۔ اس سلسلے میں آج بعد نماز ظہر 2:30 بجے ضلعی دفتر سید مودودی ؒ بلڈنگ میں علما اور آئمہ مساجد کے ساتھ ایک خصوصی نشست ہوگی جبکہ 3:30 بجے سہ پہر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم اور امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے۔