شاہ زیب قتل کیس،سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرارملزمان گرفتار

561

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے دہشتگردی کی دفعات کو بحال کردیا اور تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے دہشتگردی کی دفعات کو بحال کردیا اور تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف سپریم کورٹ نےشاہ زیب  قتل کیس سے متعلق سول سوسائٹی کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے کیس میں دہشت گردی کی دفعات بحال کرنے اور مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت سجاد تالپور اور سراج تالپور کو دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دے دیا جس پر پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان شاہ رخ جتوئی، سجاد تالپور، سراج تالپور کو حراست میں لے لیا۔

سپریم کورٹ نے کیس کو دوبارہ سندھ ہائیکورٹ بھیجتے ہوئے ماتحت عدالت کو حکم دیا کہ دو ماہ میں کیس کا میرٹ پر فیصلہ کرے۔ عدالت عظمیٰ نے کیس کے حتمی فیصلے تک ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم بھی دیا۔