وزیراعلیٰ سندھ کی اورنج لائن منصوبے کو اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت

598

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عبدالستار ایدھی اورنج لائن منصوبے کو اپریل تک ہرحال میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

ہفتے کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عبدالستار ایدھی اورنج لائن بی آر ٹی سے متعلق اجلاس کی صدارت کی ،اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے بریفنگ دی۔

اجلاس سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنماء اورسابق صوبائی وزیرمیرہزارخان بجارانی کے ایصال کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مجھے اورنج لائین منصوبہ رواں سال اپریل تک مکمل چاہئے۔

انہوں نے وزیرٹرانسپورٹ کوہدایت کی کہ متعلقہ حکام اور وزراء4 کا سائیٹ پر موجود رہنے کا شیڈول بنائیں،میں خود بھی اچانک دورہ کرتا رہوں گا، منصوبے میں پیش رفت نظر نہیں آئی تو میں خود کھڑا ہوجاؤں گا۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اورنج لائین کیلئے25 بسیں آنی ہیں، وہ بھی اپریل تک چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اپریل تک ہی گرین لائین منصوبے کیلئے بھی80 بسیں چاہیں۔

وزیراعلی سندھ نے کہا ہم نے کراچی کے انفراسٹرکچر کی تعمیر سے متعلق اپنے وعدے پورے کیے،انشاء اللہ بی آر ٹی سے متعلق بھی اپنا وعدہ پورا کریں گے۔