گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 15 فیصد بڑھانے کا اعلان

513

تاجر اتحاد کے صدر حماد پونا والا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر نے اعلان

گڈز ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں جنوری سے قبل تین مرتبہ ہونے والے اضافے پر کرایہ نہیںبڑھایا، گڈز ٹرانسپورٹ

کراچی: آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر حماد پونا والا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر تے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیے جانے والااضافہ فوری طور پرواپس لیا جائے ۔ گزشتہ روزآ ل سٹی تاجر اتحاد کے صدر حماد پونا والا نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 2 روپے 98 پیسے اضافے کے بعد 84 روپے51 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ ہو شربا اضافے کے باعث گڈز ٹرانسپورٹرز نے اپنے کرایوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے جو کے فی الفور نافذالعمل ہوگا۔ترجمان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایسوسی ایشن کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں جنوری سے قبل تین مرتبہ ہونے والے اضافے پر کرایوں میں اضافہ نہیں کیا تھا جس بنا پر اب کرایہ جات میں15 فیصد اضافہ ناگزیر ہوگیا تھا ۔ جس کا براہ راست اثر غر یب عوام پر پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آ ئے گا، غر یب عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے د بی ہوئی ہے ایسے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ کسی ظلم سے کم نہیں ۔ اتحاد کے صدر نے مزید کہا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5 روپے 93 پیسے اضافے کے بعد 64 روپے 30 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے اضافے کے بعد 95 روپے 83 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 5 روپے 94 پیسے اضافے کے بعد 70 روپے 26 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے ۔ ڈیزل کی قیمت میں بھاری اضافے کا سن کر چھوٹے تاجر پریشان ہو گئے ہیں کیوںکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے گاڑیوں کے کرایہ بھی بڑہنے کا امکان پیدا ہو گیا ، چھوٹے تاجر پہلے ہی بھاری کرایوں سے پر یشان ہیں ایسے میں حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ کر کے چھوٹے تاجروں کی پر یشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے لہٰذا ہم حکومت سے بھر پور مطالبہ کر تے ہیں کہ غر یب عوام اور چھوٹے تاجروں کی پر یشانی کو اگر ختم نہیں کر سکتے تو کم از کم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو فوری طور پر ہی واپس لیا جائے ۔