اپنے پودوں پر سرکہ چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں۔

416

سرکہ تقریباً ہر گھر میں استعمال ہونے والی ایک عام سی چیز ہے لیکن آج ہم آپ کو سرکے کو استعمال کرنے کے ایسے طریقے بتائیں گے جو آپ کو حیران کردیں گے۔

اگر آپ بھی غیر ضروری گھاس پھوس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے مہنگے اور غیر قدرتی کیمیکلز خریدتے ہیں تو اپنے پیسوں کا ضیاع کرنا فوراً بند کردیجیئے۔ کیونکہ سرکے میں موجود ایسیٹک ایسڈ مٹی اور کھاد کو بناء نقصان پہچائے اس سے چھٹکارا دلا سکتا ہے۔

اگر آپ اپنے باغیچے میں موجود کیڑوں اور چیونٹیوں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو تھوڑا سرکہ اور اتنی ہی مقدار پانی لے کر چھڑکاؤ کریں، ایسا کرنے سے کیڑے اور چیونٹیاں وغیرہ قریب نہ بھٹکیں گے۔

اس کے علاوہ دو کھانے کے چمچ سرکہ اور ایک کھانے کا چمچ چینی لے کر پانی میں حل کریں اور اسے اپنے گلدان پر چھڑکیں، ایسا کرنے سے پھولوں کی تازگی اور خوشبو تادیر قائم و دائم رہے گی۔

سرکہ نہ صرف پودوں پر استعمال ہونے والے مہنگے کیمیکلز سے جان چھڑاتا ہے بلکہ ٹوائلٹ کی صفائی میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔