معروف صحافی صدیق بلوچ کراچی میں انتقال کرگئے۔

575

معروف صحافی اور مقامی روزنامہ بلوچستان ایکسپریس اور آزادی کے ایڈیٹر صدیق بلوچ کراچی میں انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے سینئر اورمعروف صحافی صدیق بلوچ آج بروز منگل کی صبح کراچی میں انتقال کرگئے ، صدیق بلوچ کو کراچی میں میوہ شاہ قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔

صحافتی دنیا اور خاص طور پر بلوچستان کی صحافت میں صدیق بلوچ کی گراں قدر خدمات ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے سینئر صحافی صدیق بلوچ کی وفات پرافسوس کا اظہار کیا ہے، سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ صحافتی اقدار کی سربلندی کے لئے جدوجہد کی۔ صدیق بلوچ کی وفات سے صحافت کا ایک روشن باب بند ہوگیا۔

کراچی پریس کلب کے سینئر رکن, بلوچستان ایکسپریس اور روزنامہ آزادی کوئٹہ کے ایڈیٹر ان چیف اور صدراتی ایوارڈ یافتہ معروف صحافی صدیق بلوچ کے انتقال پر کراچی یونین ٓآف جرنلسٹس دستور کے صدرسید افضال محسن ، سیکریٹری حامدالرحمن اعوان،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر محمد نواز رضا ،جنرل سیکرٹری سہیل افضل خان،سینئر نائب صدر افسر عمران، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل شعیب احمد اور مرکزی مجلس عا ملہ کے احتشام قریشی، طارق ابو الحسن، نعیم طاہر اور رضوان بھٹی ،کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے نائب صدرثا قب صغیر ،جوائنٹ سیکر یٹری منیر عقیل انصاری اور اراکین مجلس عاملہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ و پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین