قابض اسرائیلی فوج کا آپریشن ایک فلسطینی  نوجوان شہید

609

غزہ: فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض فوج نےجنین میں آپریشن کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی گورنر ابراہیم رمضان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے جنین شہر کے نواحی علاقے برقین پر دھاوا بولا اور فلسطینی شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارنا شروع کردئیے اس دوران شہری شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ،جس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سےفلسطینی نوجوان احمد ابو عبید موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے شہید فلسطینی نوجوان کی شناخت احمد ابو عبید کےنام کی ہے جس کی عمر 19 سال ہے،واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نےنوجوان احمد ابو عبید پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ نوجوان یہودی آبادکاروں پر حملے میں ملوث تھا۔