کاشتکار طبقہ مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے ،علی احمد گورائیہ

176

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)کسان بورڈکے ڈویژنل صدعلی احمدگورائیہ نے کہاہے کہ کاشتکارطبقہ اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی آوازبلندکرنے کیلیے ہرفورم پرآوازبلندکرتاہے،کشمیرسے آنے والے پانی سے کسان اپنے کھیت سیراب کرتے ہیں لیکن حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی بدولت بھارت کشمیرسے آنے والے پانی کو روک کرپاکستان کی سرزمین کوبنجربنانے کی کوشش کررہاہے ،کشمیری اب تک پاکستان سے الحاق کے لیے جانیں قربان کررہے ہیں،بھارت اپنے خونین پنجے زیادہ دیرتک کشمیرپربرقرارنہیں رکھ سکے گا۔کشمیری مجاہدین آئے روزاپنی جانیں قربان کرکے بھارت کوپیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان کشمیرکی شہ رگ ہے اوریہ ان شاء اللہ جلد بھارت سے آزاد ہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔