حکمراں مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی و سیاسی مدد کریں ،راناطٰہٰ

205

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی70کے امیر راناطٰہٰ خان نے کہا ہے کہ آج جماعت اسلامی کے زیراہتمام چنیوٹ بازارسے شروع ہونیوالی یکجہتی کشمیرریلی میں بھرپورشرکت کیلیے پورے صوبائی حلقہ سے جماعت اسلامی کے سیکڑوں کارکنان سمن آبادسے جلوسوں کی شکل میں شرکت کریں گے جس کے لیے بھرپورانتظامات کرلیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نوے کے عشرے میں سابق امیر جماعت اسلامی مرحوم قاضی حسین احمد نے نہتے کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے مظالم پر عالمی دینا کی توجہ اس جانب مبذول کروا کر کشمیر کی تحریک حریت آزادی میں پاکستان کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی اخلاقی ،مالی و سفارتی ومعاشی مدد کریں۔ انہوں نے پاکستانی حکمرانوں کی توجہ اس جانب مبذول کروائی کہ وہ اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی اخلاقی مالی سیاسی سفارتی ومعاشی مدد کریں۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دے کر پاکستان کے مکمل کرنے کا اعادہ کیا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعد کے حکمرانوں نے تحریک حریت آزادی کشمیر سے اپنا رشتہ کمزور کرلیا ہے جو لمحہ فکر ہے۔ آج اس بات کی کہیں زیادہ ضرورت ہے کہ ہم اس اہم عالمی مسئلے کو بہتر انداز میں اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مظلوم کشمیریوں کی ہر ممکن مدد کریں۔