بلوچستان، کوہلو میں ایف سی کی کارروائی‘اسلحے کی کھیپ برآمد

181

کوہلو (آن لائن ) بلوچستان کے شہر کوہلو میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی کھیپ پکڑلی جس میں جدید اسلحہ اور بڑی تعدد میں گولہ بارود شامل تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایف سی نے حساس اداروں کی نشاندہی پر تحصیل میوند کے علاقے بجار وڈھ میں کارروائی کرتے ہوئے ضلع کوہلو کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ کارروائی میں بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔ اسلحے میں آر پی جی سیون ایک عدد، آر پی جی سیون فیوز 10عدد، آر پی جی سیون گولے 2عدد، بارود 36کلوگرام، ڈیٹونیٹر 124 میٹر، بلٹ بکس 1عدد، توریا سیٹ چارجر ایک، جی پریمو کارڈ 60میٹر شامل تھے۔