جماعت اسلامی لودھراں کا اظہارتعزیت

108

لودھراں (وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا چودھری محمد سلیمان میؤ کی وفات پران کے بیٹوں سے اظہار تعزیت ۔ڈاکٹر سید وحید احمد ،عبد الحمید اعظمی ،دلدار حسین دلبر اوریامین اشرف ودیگر نے اہلخانہ سے دعائے مغفرت کی ۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں امیرضلع ڈاکٹر سید وحید احمد ،امیر زون عبد الحمید اعظمی ، ضلعی رکن شوریٰ دلدار حسین دلبر ،جنرل سیکرٹری سیاسی کمیٹی یامین اشرف ودیگر نے چودھری محمد سلیمان مئیو کی وفات پر ان کے بیٹوں،بھائیو ں،بھتیجوں حاجی سبحان احمد ،محمود میؤ ،ذوالفقار میؤ ،اکرم میؤ ،اسلم میؤ ،نوراحمد ،احمدعلی ،جان شیر ،جہانگیر میؤ ودیگر اہلخانہ سے ان کے گھر جاکر تعزیت کی ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نیک سیرت اور اچھے اخلاق وکردار کے مالک تھے ۔انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کراتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام دے اوران کی مغفرت کرے ۔