کرپٹ قیادت نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا ہے،رانا عدنان خان

169

فیصل آباد( وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر راناعدنان خاننے کہا ہے کہ کرپشن اور کرپٹ قیادت نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا ہے، عدلیہ کی جانب سے کرپٹ لوگوں کا احتساب شروع کرنے کا عمل خوش آئند ہے تاہم یہ احتساب ایک فرد یا پارٹی تک محدود کرنے کے بجائے تمام کرپٹ لوگوں کو احتساب کے دائرے میں لاکر لوٹی ہوئی قومی دولت کو واپس لایا جائے، کرپشن ودہشتگردی کے شیطانی کھیل سے نجات کے ساتھ عدالتوں کی توہین کرنے والے لوگوں کی گرفت قومی مفاد اوراس سے جمہوریت کو فروغ ملے گا۔ جماعت اسلامی ملک کی واحد جماعت ہے جس کے افراد کرپشن سے پاک اورجماعت اسلامی کو ہی کرپشن فری جماعت کا اعزاز حاصل ہے۔ پنجاب کا عام آدمی اس وقت شدید مشکلات سے دوچار ہے، آج بھی جدید دور میں پنجاب سے عوام صحت،تعلیم اور صاف پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، کاشتکاروں سے لیکر اساتذہ ہر شعبہ حکومتی ناروا سلوک پرسراپا احتجاج ہے،کاشتکاروں کے بجائے تمام فائدہ مڈل مین کو پہنچایا جارہا ہے، جماعت اسلامی کی دعوت اور تنظیم کو عام ومضبوط اور اس سارے عمل کو نیچے کی سطح تک مستحکم کریں۔ یوتھ ملک وتحریک کا قیمتی سرمایہ ہے، ان کو متحرک کرکے آگے لانا ہوگا۔