حج آرگنائزرز کا کوٹہ 33فیصد کرنانجکاری پالیسی کے منافی ہے۔میاں زاہد حسین

1284

حکومت پاکستان اور پرائیوٹ حج آرگنائزرز کی حجاج کے لئے خدمات قابلِ تعریف ہیں

حکومت پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کو مزید بہتر سروسز فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرےپاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مےن اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ وزارت حج نے سعودی عرب سے ہونے والے حج ایگریمنٹ سے پہلے ہی حج پالیسی کا اعلان کردیا

اس پالیسی میں حج آرگنائزرز کو بری طرح نظرانداز کیاگیا۔پچھلے سال پرائیویٹ حج آرگنائزرز کی شرح 40فیصد تھی اور اس سے پہلے سالوں میں 50فیصد تھی جس کو اس پالیسی میں کم کرکے 33فیصد کیا گیا جو پرائیویٹ حج آرگنائزرز کے بقول لاہور اور پشاور ہائی کورٹس کے فیصلوں اور حج کی پالیسی میکنگ کمیٹی کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے حج کی سفارشات کی بھی خلاف ورزی ہے۔ مذکورہ کمیٹیوں نے بھی پرائیویٹ حج آرگنائزرز کے لئے حج کوٹہ میں 40فیصد شرح کی سفارش کی تھی۔پالیسی تنازعات کے با عث حج قرعہ اندازی میں تاخیر ہو ریئ یے

اس سال حج کا ارادہ رکھنے والے حجاج ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں بلکہ پرائیویٹ حج آرگنائزر بھی متاثر ہورہے ہیں۔اس سال ممکنہ طور پرتقریباً 60ہزارحجاج پرائیویٹ حج آرگنائزرز کے ذریعے حج کی سعادت حاصل کرینگے جن کے لئے مناسب انتظام کرنے کےلئے وقت درکار ہوتا ہے۔حکومت اس سلسلے میں فوری قدم اٹھائے تاکہ حجاج اور حج آرگنائزرز کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔ میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہاکہ اس سال قرعہ اندازی میں ہونے والی تاخیر حج پر جانے والے افراد کے لئے ذہنی اذیت کا سبب بن رہی ہے،

نیز سعودی حکومت سے پاکستان کے حج ایگریمنٹ سے پہلے حج پالیسی کا اعلان بہت سارے سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت کی فوری توجہ نہایت اہم ہے۔ حج آرگنائزرز ہر سال بحسن و خوبی پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج کرنے والوں کے لئے انتظامات کرتے ہیںجس کو حکومتی توجہ سے مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ حج آرگنائزرز حج کمپنسیشن فنڈ کے ذریعے نہ صرف حجاج کے لئے ٹریننگ اور ورکشاپس کا انتظام کرتے ہیں بلکہ ہر سال حجاج کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کئے بھی کوشاں ہیں۔ پاکستان میں موجود حج آرگنائزرز حج پر جانے والوں کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انکی تمام ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

حکومت حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کو مزید بہتر سروسز فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے ۔ اس سے نہ صرف حجاج کو حج کے مبارک سفر میں مزید آسانیاں ملیںگی بلکہ ملک کی معاشی ترقی میں حج آرگنائزر کا کردار بڑھے گا۔