کے مطابق کراچی میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی نئی قیمت کا اعلان کرتے ہوئے فی لیٹر دودھ پر 20 روپے کا اضافہ کردیا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈیری فارمرز 90 روپے فی لیٹر قیمت پر ہول سیلرز کو دودھ فراہم کریں گے اور اس طرح خوردہ فروش تک پہنچتے ہوئے دودھ کی قیمت 105 روپے ہوجائے گی۔
دوسری جانب ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ کی قیمت بڑھانے کی سفارش سامنے آنے پر ریٹیلرز نے بھی دودھ کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ کراچی میں دودھ کی قیمت میں اضافے سے متعلق کمشنر ہاؤس میں ڈیری فارمرز اور کمشنر کراچی کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں۔
کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت کتنی ہو گی؟ اضا فہ ہو گا یا نہیں؟اس مسئلے کے حل کے لیے کمشنر کراچی نے آج اجلاس طلب کر لیا ہے۔
کل ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ 90 روپے بیچنے کے اعلان پر اسسٹنٹ کمشنر نے چھاپا مارا، جس کے خلاف ڈیری فارمرزنے سکھن تھانے پر احتجاج کیااور ہول سیل ایسوسی ایشن بھی ڈیری فارمز کے خود ساختہ نرخ مسترد کر چکی ہے۔
اس سے قبل کراچی بھینس کالونی میں ڈیری فارمرز نے 90 روپے فی لیٹر دودھ ریٹیلر کو فروخت کرنے کا اعلان کیا،تو انتظامیہ حرکت میں آگئی۔
اس پر اسسٹنٹ کمشنر نے ڈیری فارمرز کے اجلاس پر چھاپہ مارا جس پر وہ فرار ہوگئے،تاہم ان کا ایک گروپ اضافے کے حق اور چھاپے کے خلاف سکھن تھانے پہنچ گیا اور احتجاج کیا۔
ادھر کراچی ہول سیلز فریش ملک ایسوسی ایشن نیڈیری فارمز کے خود ساختہ نرخ کو مسترد کردیا ہے ایسوسی ایشن کے سرپرست حاجی راحت کا کہنا ہے کمشنر کراچی آج اجلاس میں جو ہدایت دیں گے اسی پر عمل درآمد ہوگا۔