گورنمنٹ اسکول امتحانی فارمز 12فروری تک لازمی جمع کروادیں،چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین

585

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے تمام گورنمنٹ ،بلدیہ،میونسپل کارپوریشن اورلیبرڈپارٹمنٹ کے ماتحت آنے والے اسکولوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ طلباء وطالبات کے امتحانی فارمز کی آخری تاریخ 12فروری2018 تک لازمی جمع کروا دیں ہے،

تاریخ گزرنے کے بعد امتحانی فارمز جمع نہیں کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ تمام اسکولوں اور امیدواروں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ امسال سالانہ عملی امتحانات 2018 فروری کے آخری ہفتے سے شروع ہو رہے ہیں جس کا شیڈول بھی جلد ہی جاری کر دیا جائے گا۔