سوشل میڈیا پر دودھ کا بائیکاٹ کرو مہم کا آغاز جمعہ سے ہوگا۔

1174

کراچی میں ڈیری فارمرز کی من مانیاں بڑھنے لگیں

جہاں دودھ توخالص نہیں ملتا اور اْس پر دام بھی بڑھ گئے۔ کراچی والوں کا پارہ ہائی ہوگیا۔ دودھ کے تین روزہ بائیکاٹ کی مہم سوشل میڈیا پر تیز ہوگئی۔ دودھ کی قیمت میں اضافہ کے خلاف بائیکاٹ مہم کا آغازکل سے ہوگا۔

کراچی کے مختلف علا قوں میں دودھ کی قیمت 105 روپے فی کلو تک پہنچ گئی،دودھ کے نرخ میں اضافے کیخلاف سوشل میڈیا صارفین دودھ کا بائیکاٹ کرو مہم کا آغاز کر رہے ہیں ، یہ مہم09 فروری سے11فروری تک جاری رہے گی،اس مہم میں صارفین سے تین روز کے دوران دودھ نہ خریدنے کی اپیل کی گئی ہے۔

کراچی میں آج کل دودھ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، کہیں 100 روپے فی کلو پر فروخت ہورہا ہے تو کہیں اس سے بھی زائد قیمت وصول کی جارہی ہے، دودھ کی قیمت سن کر صارفین بھی غصے سے لال پیلے ہورہے ہیں۔