آفریدی اور سہواگ ایک بار پھر آمنےسامنے

831

سوئٹزرلینڈ :برف پر کرکٹ کا حسین امتزاج شائقین اب آئس ہاکی کے بعد آئس کرکٹ سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے ۔شاہد افریدی الیون  برف سے ڈھکے میدان میں آج سہواگ الیون کےمد مقابل ہوگی۔

afridi

تفصیلات کے مطابق پہلا کرکٹ میچ سوئٹزرلینڈ کی برف پوش جھیل سینٹ مارٹز پر رائلز الیون کا مقابلہ ڈائمنڈ سے ہوگا ۔سوئس الپ میں 8اور 9 فروری کو سالانہ سینٹ مورٹرز آئس کرکٹ ٹورنامنٹ میں عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز شرکت کریں گے ۔

رائلز الیون کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے جبکہ شعیب اختر ،عبدالرزاق ،جیک کیلس ،گریم سمتھ اور ڈینئیل وٹوری جیسے کھلاڑی کھلیں گے جبکہ وریندر سہواگ ،ظہیر خان ،جےوردھنے،محمد کیف،مائیک ہسی اور اینڈریو سائمنڈ جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے آئس میچ میں تما کھلاڑی روایتی سامان استعمال کرینگے جبکہ میچ سرخ گیند سے کھیلا جائے گا۔اس کےعلاوہ اسپورٹس شوز کے بجائے اسپائکس پہنیں گے دونوں میچز مصنوعی پچ پر کھیلے جائیں گے۔