ہوا وے کا پاکستان میں سب سے پہلا ایکسپرینس اسٹور کا افتتاح

499

کراچی میں ایکسپرینس اسٹور ہواوے کا ملک میں سب سے بڑا اور جدید ترین سیلز اور سروس سینٹر ہے

کراچی : ہوا وے نے پاکستان میں اپنے سب سے پہلے ایکسپیرینس سٹور کا افتتاح کر دیا ۔ کراچی میں واقعہ یہ ایکسپرینس سٹور ہواوے کا ملک میں سب سے بڑا اور جدید ترین سیلز اور سروس سینٹر ہے۔اس آﺅٹ لیٹ کے ذریعے،لوگ ہوا وے کا ایک منفرد تجربہ حاصل کرسکیںگے۔

ہوا وے ایکسپیرینس سٹور اماں ٹاور، صدر میںکھولا گیا ہے جو کہ کراچی میں موبائل کی خریداری کا مرکز ہے۔ اس سٹور پر جدید ترین سہولیات موجود ہیں جہاں لوگ ہوا وے کے سمارٹ فونز کا خریداری سے پہلے معائنہ کر سکتے ہیں جبکہ بعد از فروخت خدمات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سینٹر میں ہوا وے کی ٹیم لوگوں کو ہوا وے کی قابل ذکر مصنوعات اور اسیسریز کے بارے میں رہنمائی کے لئے موجود ہے۔

پاکستان میں ہوا وے کی توسیع کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ہوا وے کنزیومر بزنس گروپ کے جنرل منیجر بلیو کنگ نے کہا کہ” ہم ہوا وے کے پہلے اور سب سے بڑے ایکسپیرینس سٹور پر ملک بھر سے لوگوں کا خیرمقدم کررہے ہیں۔ یہ سٹور، لوگوں کی ہواوے کے لیے بڑھتی ہوئی محبت کی ترجمانی کرتاہے کیونکہ ہواوے تمام صارفین کو سمارٹ فون کا بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔یہ ایکسپرینس سٹور لوگوں کے لئے ایک شاندار جگہ ہے جہاں وہ ہماری جدید ترین ڈیوائسز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں”۔

ہوا وے کو پاکستان سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے جس نے اسے ملک کا سب سے مقبول برانڈ بنا دیا ہے۔GfK کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دسمبر 2017ءکے مہینے میں (200 امریکی ڈالر سے 300 امریکی ڈالر) کے درمیانی رینج کے دیگر سمارٹ فون برانڈز میں ہوا وے میٹ 10 لائٹ سب سے اوپر ہے۔

پاکستان میں اپنے صارفین کے زبردست ردعمل کو سراہتے ہوئے ہوا وے اپنے بڑھتے ہوئے آﺅٹ لیٹ کے نیٹ ورک کے ذریعے بعد از فروخت سروس اور سپورٹ کے ساتھ اپنی انتہائی جدید مصنوعات کی ملک بھر میں دستیابی کو یقینی بنانے کی جانب کوشاں ہے۔