پاکستان اسٹاک:انڈیکس43600پوائنٹس سے بڑھ کر 43800پوائنٹس کی سطح پر بند

573

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو تیزی کا رجحان رہا اور کےایس ای100انڈیکس43600پوائنٹس سے بڑھ کر 43800پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں22ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ۔ایک روزہ مندی کے بعد جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران کاروبار میں اتار چڑھاﺅ کا رجحان دیکھا گیا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 43286پوائنٹس کی پست ترین سطح تک گر گیا تھا مگر اسٹیل ،فوڈز ،کیمکل ،بینکنگ ،سیمنٹ اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت مندی کے اثرات زائل ہو گئے اور مارکیٹ دوبارہ بلندیوں کی جانب گامزن ہو گئی جس کے سبب انڈیکس مثبت زو ن میں بند ہوا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز کے ایس ای100انڈیکس میں128.93پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس43679.87پوائنٹس سے بڑھ کر 43808.80پوائنٹس ہو گیا اسی طرح66.59پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس21896.08پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31583.79پوائنٹس سے بڑھ کر 31656.16پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں22ارب78کروڑ97لاکھ60ہزار920روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 90کھرب76ارب 54کروڑ42لاکھ 87ہزار289روپے سے بڑھ کر90کھرب99ارب33کروڑ40لاکھ48ہزار209روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 9ارب روپے مالیت کے 22کروڑ56لاکھ 31ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو9ارب روپے مالیت کے 24کروڑ60لاکھ 18ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کو مجموعی طور پر 377کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 178کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،179میں کمی اور 20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ازگارڈنائن1کروڑ97لاکھ ،عائشہ اسٹیل مل 1کروڑ64لاکھ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ1کروڑ49لاکھ ،لوٹے کیمیکل 1کروڑ41لاکھ اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1کروڑ27لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوںمیں اضافے کے اعتبار سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت 144.25روپے کے اضافے سے3029.25روپے اور اسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 49.87روپے کے اضافے سے 1047.37روپے پر جا پہنچی جبکہ خیبر ٹوبیکواور گندھاراانڈسٹریز کے حصص کی قیمتو ں میں بالترتیب36.30روپے اور25.83روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد خیبر ٹوبیکوکے حصص کی قیمت689.89روپے اور گندھارا انڈسٹریز کے حصص کی قیمت702.88روپے ہو گئی ۔
پاکستان اسٹاک: انڈیکس43600پوائنٹس سے بڑھ کر 43800پوائنٹس کی سطح پر بند