سوزوکی نے بھارت میں سوئفٹ کا نیا ورژن باقاعدہ طور پر متعارف کرا دیا ہے۔

679

سوزوکی پاکستان میں بھاری قیمت میں سوزوکی فروخت ہو نے گاڑی سوئفٹ 2018 یعنی اس گاڑی کا فورتھ جنریشن ماڈل بھارت میں جاری آٹو ایکسپو کے دوران فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

سوزوکی سوئفٹ کا فورتھ جنریشن ماڈل گزشتہ ورژن کی طرح 1.2 پٹرول 84 ہارس پاور انجن کے ساتھ ہے۔

اس کا 1.3 لیٹر ڈیزل انجن والا ماڈل بھی متعارف کرایا گیا جو کہ 74 ہارس پاور کے ساتھ ہوگا، دونوں انجنوں میں فائیو اسپیڈ مینوئل دیئے جائیں گے جبکہ خاص چیز آٹو گیئر ٹرانسمیشن (اے جی ایس) کی موجودگی ہے۔

اس گاڑی کی باڈی کو پہلے سے بہتر کیا گیا ہے اور نئے ہیڈ لیمپس ایل ای ڈی پراجیکٹرز اور ڈی آر ایلس کے ساتھ ہیں۔

اسی طرح گرل اور بمپر کو بھی تبدیلی کیا گیا ہے جبکہ بیک پر بھی نئی لائٹس اور بمپر کو دیا گیا ہے۔

گاڑی کے اندر نیا کنسول، ایک ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم جو ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو سے مطابقت کرتا ہے، جبکہ نئے کنٹرولز بھی موجود ہیں۔