پی ٹی سی ایل چھٹی نیشنل ڈس ایبلڈٹی ٹوئنٹی کرکٹ چمپیئن شپ 2018کا شریک سپانسر

591

راولپنڈی :  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل ) نے چھٹی نیشنل ڈس ایبلڈٹی ٹوئنٹی کرکٹ چمپیئن شپ 2018 کے شریک اسپانسر کا اعلان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس بریفنگ کے دوران کیا۔ جس کی سربراہی پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف،
جنرل مینیجر ڈومیسٹک، پی سی بی، شفیق احمد، اور ای وی پی مارکیٹنگ اینڈ کمیونکیشنز، پی ٹی سی ایل، سید شہزاد شاہ نے کی۔دیگر اہم شخصیات میں ،نمائندہ خصوصی آرتھور ورکشاپ (آئی سی آر سی)، محمد یونس،ہیڈ آف کارپویٹ کمیونیکشن، پی ٹی سی ایل، فریحہ شاہ اور سیکرٹری پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن امیر الدین انصاری اور ڈائریکٹر صبیح اظہربھی اس موقع پر موجو د تھے۔اس ٹورنامنٹ میں کل ۸ ٹیمیں جن میں آزاد کشمیر، اسلام آباد، لاہور، فاٹا، سیالکوٹ، راولپنڈی، ایبٹ آباد اور پشاورشامل ہیں۔جو کہ پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن (پی ڈی سی اے) کی جانب سے منعقد کرایا جا ر ہا ہے۔

اس موقع پر ای وی پی مارکیٹنگ اورکمیونیکشنز ، پی ٹی سی ایل، سید شہزاد شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “پی ٹی سی ایل کو ہمارے ملک کے باصلاحیت کھلاڑیوں کے درمیان کرکٹ کو فروغ دینے کے اعلی مقصد میں شراکت داری پر فخر ہے. یہ خصوصی کھلاڑیوں کو صحت مند معاشرے کا حصہ بننے کے لئے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ ان خصوصی کھلاڑیوں نے پاکستان کو کرکٹ کے بہت سارے اعزاز دلوائے ہیں۔ لہذا، وہ عزت اور پہچان کے حقدار ہیں۔ پی ٹی سی ایل اور کرکٹ دونوں کی بنیادی خصوصیت یہ ہے کہ وہ قوم، شائقین اور ہمارے صارفین کو ایک کردیتے ہیں۔ پی ٹی سی ایل پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ہمیشہ سے آگے رہاہے۔”

پی ٹی سی ایل پاکستان کی معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہونے کی وجہ سے نہ صرف صحت مند لوگوںبلکہ خصوصی افراد کے لیے بھی ہر سطح پر کھیلوں کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔ یہ کرکٹ ٹورنامنٹ خصوصی افراد کے لئے ایک موقع فراہم کررہا ہے کہ وہ اس کھیل میں حصہ لے کر صحت مند معاشرے کا حصہ بن سکیں۔