راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کی مجلس شوریٰ کے انتخابات مکمل ہو گئے ہیں۔جماعت اسلامی صوبہ پنجاب منصورہ لاہور کے اعلان کے مطابق سیشن 2018.19 ء کیلیے سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سے امیرجماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی اور نائب امیر ضلع سید عزیر حامد صوبائی مجلس شوریٰ کے رکن منتخب ہوئے ہیں ۔