شہباز شریف وہ فرعون ہے جس کا وقت قریب آگیا ہے ،عمران خان

235
شہباز شریف وہ فرعون ہے جس کا وقت قریب آگیا ہے ،عمران خانشہباز شریف وہ فرعون ہے جس کا وقت قریب آگیا ہے ،عمران خان
شہباز شریف وہ فرعون ہے جس کا وقت قریب آگیا ہے ،عمران خان

لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف وہ فرعون ہے جس کا وقت قریب آگیا ہے، شہباز شریف کے حکم پر 870ماروائے عدالت قتل ہوئے ،عدالت عظمیٰ سے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کرتا ہوں ،نواز شریف کے بچوں کی بیرون ملک 16کمپنیاں ہیں،نواز شریف کے بچے محنت کر کے ایک لاکھ بھی اکٹھا کر لیں تو مان جاؤں گا، خواجہ آصف اور سعدرفیق بھی چوری میں ملے ہیں ۔این اے 154لودھراں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین نے کرپشن اورمنی لانڈرنگ نہیں کی۔جہانگیر ترین وہ سیاست دان ہے جو سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔ جہانگیرترین کی شوگرمل کسانوں کورقوم کی ادائیگی کرتی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ہم
عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ عدالت جو فیصلہ کرے گی قبول کریں گے۔عدالتوں کے فیصلوں کوقبول کیا،یہ نہیں کہا کہ ہمیں کیوں نکالا۔انہوں نے اپنے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہم نے نوازشریف کی طرح سڑکوں پر نہیں کہا کہ ہمیں کیوں نکالا۔حسن نواز600کروڑکے گھرمیں رہتاہے۔ جہانگیرترین شریفوں یا آصف زرداری کی طرح نہیں ہے۔عدالت عظمیٰ نے نوازشریف کو باربار موقع دیا عدالت عظمیٰ نے کہا کہ جہانگیر ترین نے کرپشن نہیں کی نواز شریف کے 300 ارب بیرون ملک منی لانڈرنگ کے ذریعے منتقل کیے گئے دبئی میں 7ہزار پاکستانیوں کے پاس ایک ہزار ارب کی پراپرٹی ہے -نواز شریف کے کے بچوں کی بیرون ملک 16کمپنیاں ہیں نواز شریف کے بچے محنت کرکے ایک لاکھ بھی اکٹھا کرلیں تو مان جاؤں گا ۔خواجہ آصف وزیر خارجہ ہونے کے باوجود دبئی سے تنخواہ لیتا ہے۔خواجہ آصف کے پاس دبئی کا اقامہ ہے عمران خان نے کہا کہ نیب والے کرپشن سے متعلق پنجاب حکومت کے پاس جاتے ہیں تو کوئی تعاون نہیں کرتے نیب کے پاس جا کر نواز ، شہباز اور مریم یہی کہتے ہیں ہمارے سوالوں کا جواب نہیں ملا چوری یہ کرتے ہیں اور سوال نیب والوں سے کرتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے اور جہانگیر ترین کو بلیک میل کرنے کے لیے کیس کیے گئے عمران خان نے کہا کہ 21سال سے مافیا کیخلاف جہاد کررہا ہوں سیاست نہیں۔ ملک پر قبضے سے پہلے تمام اداروں کو تباہ کیا پولیس کو اپنے مقاصدکے لیے استعمال کیا ۔۔پنجاب پولیس کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ عابد باکسر نے کہا کہ اس نے شہباز شریف کے کہنے پر بندے مارے،جب آپ پولیس سے بندے مروائیں گے تو وہ قانون بھی توڑے گا۔گزشتہ برس پولیس نے 137لوگوں کو قتل کیا۔شہباز شریف کے دور میں پولیس نے 800 بندے مارے۔ شہباز شریف کی وجہ سے پنجاب پولیس کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی پنجاب کی عوام بھی اپنی پولیس پر اعتماد نہیں کرتی مردان میں خون ہوا تو تمام قاتل گرفتار ہوگئے عاصمہ کا قاتل بھی گرفت میں آ گیا ہے ۔ ان کامزیدکہنا تھا کہ کرپٹ حکمران قرضے لے کر پیسہ ملک سے باہر لے گئے اور قرضے کی قسطیں عوام کو ادا کرنا پڑ رہی ہیں۔ عمران نے کہا کہ نواز شریف جو آج کل تھوڑی سی عوام کے سامنے جلسے کررہا ہے یہ ایسے ہی ہے جیسے چوہا کنویں سے نکل آئے اور پھر کہے بلی کہاں ہے ؟ نواز شریف کو چیلنج کرتا ہوں ملک کسی بھی گراؤنڈ میں جلسہ کرے دوسرے دن میں کروں گا جلسوں میں ثابت کرونگا قوم سپریم کورٹ ، نیب انصاف کے ساتھ کیوں ہے ؟۔
لودھراں: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جلسے سے خطاب کررہے ہیں