ڈی جی خان‘ رینجرز اور پولیس کی کارروائی، 7 دہشت گرد گرفتار

119

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ غازی خان میں آپریشن کیا اور7 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ دوران آپریشن گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، لیپ ٹاپ اور دیگر مواصلاتی سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔