سلمان مجاہد بلوچ کی فاروق ستار سے ملاقات ، پی ایس پی کوخیرباد، ایم کیوایم پاکستان میں شامل ہوگئے۔

374

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) سلمان مجاہد بلوچ نے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی ، فاروق ستار سے ملاقات میں اعلان۔

سلمان مجاہد بلوچ نے متحدہ پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی ، اس بات کا اعلان انھوں نے متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سے ملاقات کے دوران کیا۔

سلمان مجاہد بلوچ نے پی ایس پی کو خیرآباد کہہ دیا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان مجاہد بلوچ نے کہا کہ اپنے گھر میں دوبارہ واپس آ کر خوشی ہو رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات میں ایم کیو ایم پاکستان کا مقدمہ لڑا ، پانچ سے چھ افراد کی وجہ سے ایم کیو ایم پاکستان چھوڑی تھی ، 23 اگست کو فاروق ستار نے ایم کیو ایم بچا ئی۔

سلمان مجاہد نے کہا کہ چند منافق افراد نہیں چاہتے ہیں کہ فاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کریں۔