ابتدائی 7 ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے 11.4 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں

546

 

 مالی سال 18ء  کے پہلےسات مہینوں(جولائی تا جنوری ) میں11383.47ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے،جو اس میں 3.55 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتا ہے جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت میں10993.48ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔  کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت1638.72 ملین ڈالر تھی جو دسمبر 2017ء کے مقابلے میں 4.92فیصد کم، اورجنوری 2017ء کے مقابلے میں 10.10فیصدزیادہ  ہیں۔ بلحاظ ملک جنوری  2018ء کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب383.91 ملین ڈالر،  351.58  ملین ڈالر،223.94   ملین ڈالر،235.1   ملین ڈالر،186.33 ملین ڈالر، اور 56.4 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے،جبکہ جنوری 2017ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب434.15 ملین ڈالر،323.29 ملین ڈالر،175.39 ملین ڈالر، 180.91   ملین ڈالر،186.41 ملین ڈالر اور31.69 ملین ڈالر تھیں۔جنوری 2018ء کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور  پر201.46 ملین ڈالر رہیں جبکہ  جنوری 2017ء میں ان ملکوں سے156.53 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

٭٭٭