کابل دہشت گردوں کا چیک پوسٹوں پرحملہ،15 پولیس اہلکار ہلاک

594

 

کابل :افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے ناوا میں عسکریت پسندوں  کے حملے میں 15 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ تین سے چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی ہلمند کے ضلع کے پولیس سربراہ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں 6 پولیس اہلکار مارے گئے ہیں جبکہ 8 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

افغانستان میں طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے اس حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی صوبہ ہلمند کے ناوا ضلع میں طالبان عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں کم ازکم 15 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے اور 3 پولیس چوکیوں کو بھی تباہ کیا گیا۔

دوسری جانب افغان عہدیداروں نےدعویٰ کیا ہے کہ انٹیلی جنس کے قومی ادارے نے دارالحکومت کابل میں داعش کے 8 کارندے گرفتار کرلیے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق سیکورٹی ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ شہر کے الگ الگ علاقوںمیں چھاپوں کے دوران کئی دہشتگرد گرفتار کئے گئے ہیں،گرفتاریاں کابل میں افغان فوجی اکیڈمی پر داعش کے 5 خو کش بمباروں کے اس حملے کے دوران عمل میں آئی ہیں جس میں 11 فوجی ہلاک اور 16 کے قریب فوجی زخمی ہوئے تھے۔