ترکش ایئر لائن نے مسافر اور کارگو ٹریفک کے نتائج کا اعلان کردیا

778

جنوری 2018میں ایئر لائن سے ریکارڈ 57لاکھ مسافروں نے سفر کیا!
کراچی:ترکی کی قومی ایئر لائن ترکش ایئر لائن سے جنوری 2018میں ستاون لاکھ مسافروں نے سفر کیا جو 37فیصد اضافی ہے۔ جنوری کے مہینے میں ترکش ایئر لائن کی تاریخ میں پہلی بار مسافروں کے سفر کرنے کا تناسب پچاس لاکھ سے بڑھ گیا۔
کمپنی کسی بھی ایئر لائن کے مقابلے میں 300سے زائد مقامات پر پرواز کرکے پوری دنیا کو اپنے مسافروں کیلئے زیادہ قابلِ رسائی بنا کر مسلسل اپنے مسافروں کے تعداد میں اضافہ کررہی ہے۔
حال ہی میںجاری کئے گئے “جنوری 2018ٹریفک نتائج”کے مطابق ایئر لائن کا مجموعی لوڈ فیکٹر7.3فیصد اضافے کے ساتھ 79.8فیصد رہا اور دستیاب سیٹ کلومیٹر میں 17فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ انٹرنیشنل لوڈ فیکٹر7.5فیصد اضافے کے ساتھ 78.06فیصد رہا۔ترکش ایئر لائن کی تاریخ میں مقامی اور بین الاقوامی پروازوں کا لوڈ فیکٹر جنوری میں سب سے زیادہ رہا۔
جولائی 2017میںشروع ہونے والی ڈبل ڈیجٹ ترقی)فی کلومیٹرریونیو(کے باعث جنوری 2018میں کمپنی کی گروتھ میں 29فیصد اضافہ ہواجبکہ بین الاقوامی ٹرانزٹ مسافروں کو چھوڑ کر بین الاقوامی مسافروں کے تعداد 45فیصد تک پہنچ گئی۔
جنوری 2017کے مقابلے میں جنوری 2018میں کارگو /میل حجم میں 34فیصد اضافہ ہوا جس کی بنیادی وجہ مشرقِ وسطیٰ، مقامی اور یورپ کے کارگو میں بالترتیب45,44اور 39 فیصد اضافہ تھا۔
جنوری میں تمام ریجنز کے لوڈ فیکٹرمیں اضافہ ہوا۔ شمالی امریکہ، مشرقِ وسطیٰ، وسطی امریکہ، جنوبی امریکہ افریقہ میں دوسروں علاقوں کے مقابلے میں بالترتیب، 13پوائنٹس، 1پوائنٹ، 9پوائنٹس اور 8پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔