متحدہ قومی موومنٹ کے پی آئی بی اور بہادرآباد گروپوں میں جاری رسہ کشی بلدیاتی اداروں تک پہنچ گئی ۔

369

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے پی آئی بی اور بہادرآباد گروپوں میں جاری رسہ کشی بلدیاتی اداروں تک پہنچ گئی،

منگل کے روز میئر کراچی کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی شر یک نہیں ہوئے۔

پاور شو کیلئے میئر کراچی وسیم اختر نے بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس طلب کیا۔

میئر کراچی اور بہادر آبادگروپ کے اہم رکن وسیم اختر نے کہا ہے کہ آج بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس نمبر گیمز کے لئے نہیں بلکہ شہر کے مسائل پر بلایا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں آج 91 فیصد بلدیاتی چیرمین موجود ہیں ،سیاسی قوتیں کراچی کے مینڈیٹ کو تباہ کررہی ہے،

وہ اپنا کھیل اور ا پنی سازشیں بلدیہ تک منتقل نہ کریں۔میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ کراچی کا مینڈیٹ تقسیم نہیں ہونے دیں گے،جو روک رہے ہیں وہ بہت ہی چھوٹے ذہن کے لوگ ہیں۔