بھارت کی پاکستان کو گیدڑ بھپکی

655

نئی دہلی: بھارت کی وزیر دفاع نرملا ستھیارامان نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر سنجوان میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے کی قیمت چکانا پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی وزیر نے حزب عادت پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں فوجی کیمپ پر حملے میں جیش محمد کے عسکریت پسندوں کے ملوث ہونے اور پاکستان کی طرف سے دہشت گردوں کو مدد فراہم کی گئی ۔

بھارتی وزیر نے جموں کی سیکورٹی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حملے کا ماسٹر مائنڈ جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر  ہیں ،جن مقامی لوگوں کی حمایت حاصل تھی۔

بھارت کی جانب سے یہ دھمکی آمیز بیان اس وقت سامنے آیا جب اسلام آباد نے نئی دہلی پر زور دیا تھا کہ وہ جنگی جنون کو فروغ نہ دے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وزارت خارجہ کی جانب سے بھارتی میڈیا کے الزامات کو یکسرمسترد کردیا ہے۔