پاکستان اسٹاک :کے ایس ای 100انڈیکس43600پوائنٹس کی حد پر بحال ہو گیا

227

کراچی:

منگل کو مخصوص حصص کی قیمتیں نچلی سطح پر آنے کے سبب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں خریداری کے باعث منگل کے روز ریکوری دیکھنے میں آئی اورکے ایس ای 100انڈیکس43600پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں29ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروباری سرگرمیاں پیر کی نسبت 1کروڑ16لاکھ شیئرز کم رہیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روزکا روبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ٹریڈنگ کے ابتداء سے ہی کم قیمت حصص کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرمایہ کاروں نے بینکنگ اور آٹو سیکٹرمیں خریداری کی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس43800پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تھا

انڈیکس اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق منگل کو محدود پیمانے پر ریکوری آئی لیکن مجموعی طور پر سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری میں عدم دلچسپی کا رجحان برقرار رہا ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں بھی مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں محدود رہنے کا امکان ہے ۔منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس175.28پوائنٹس کے اضافے سے43690.36پوائنٹس بندہوااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 103.26پوائنٹس کے اضافے سے21791.39پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس87.53پوائنٹس کے اضافے سے31567.45پوائنٹس پر بندہوا۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی آنے کے باجود بڑی کمپنیوں کے شیئرز قیمت بڑھنے کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 29ارب 56کروڑ 14 لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گی

ا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم90کھرب 50ارب 34کروڑ98لاکھ روپے سے بڑھ کر90کھرب79ارب 91کروڑ12لاکھ روپے ہوگیا۔منگل کو7ارب روپے مالیت کے20کروڑ36لاکھ 86 ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ پیر کو 21کروڑ 53لاکھ 19ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز مجموعی طور پر354کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے154 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،183کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔منگل کو از گارڈنائن 1کروڑ39لاکھ،اینگرو پولیمر1کروڑ34لاکھ ،ٹی آر جی پاک 1کروڑ14لاکھ ،لوٹی کیمکل ایک کروڑ7لاکھ اور عائشہ اسٹیل94لاکھ 31ہزار شیئرزکی لین دین کے ساتھ سرفہرست رہے ۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے خیبر ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت32.77روپے اضافے سے688.17روپے اورہینو موٹر کے حصص کی قیمت31.50روپے اضافے سے1211.75روپے ہوگئی۔نمایاں کمی یونائیٹیڈبرانڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت30.06 روپے کمی سے571.33روپے جبکہ سروس انڈسٹریز کے حصص کی قیمت21.99روپے کمی سے893روپے ہوگئی۔