کرپشن فری پاکستان اولین ترجیح ہے: چیئرمین نیب

324

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن فری پاکستان اولین ترجیح ہے، عدم تعاون کی صورت میں متعلقہ سرکاری افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

چیئرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس میں سرکاری محکموں کی جانب سے تحقیقات میں عدم تعاون پر جسٹس جاوید اقبال نے اظہارِ برہمی کیا۔ انہوں نے نیب قانون کی شق 33 بی اور سی کے تحت کارروائی کا عندیہ بھی دیا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب 5 کروڑ روپے تک کے ٹھیکوں، معاہدوں اور خریداری کی جانچ پڑتال کا مجاز ہے، ڈی جیز یقینی بنائیں کہ سرکاری ادارے تمام معاہدوں کی نقول سکروٹنی کے لئے نیب کو فراہم کریں،

عدم تعاون کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ نیب افسران میرٹ اور شفافیت کے فروغ کے لئے کام کریں۔ اجلاس میں نیب آگاہی اور تدارک ڈویڑن کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔