بھٹا ئی کالونی میں گیس پائپ لائن میں آگ لگنے کوئی تعلق نہیں ، ترجمان کے الیکٹرک

512

کراچی: کے الیکٹرک کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ پیر کے روز بھٹائی کالونی میں گیس پائپ لائن میں آگ لگنے کے واقعے سے کے الیکٹرک کا کوئی تعلق نہیں ۔کے الیکٹرک کی ٹیم نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی حفاظتی اقدامات کے پیشِ نظرعارضی طور پر بجلی بند کی تاکہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچا جا سکے تاہم صورتحال قابو میں آنے کے بعد بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی۔ یاد رہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے بھٹائی کالونی کے علاقے میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے