کراچی (اسٹا ف رپورٹر) محکمہ موسمیات کراچی نے اگلے تین روز کے دوران شہر میں معمول سے تیز ہواوٓں کی پیش گوئی کردی۔
ریجنل ڈائریکٹر محکمہ موسمیا ت شاہد عباس کے مطابق آج (بدھ) کوشہر کے اوپر سے مغربی بارش اور تیز ہواوٓں کا ایک سلسلہ گزرناشروع ہوگا جس کے اثرات کے نتیجے میں معمول سے زیادہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ مذکورہ مغربی سسٹم ملک کے مختلف مقامات پر بارشوں ابر آلود موسم اور تیز ہواوٓں کی شکل میں اثرات دے چکا ہے، جبکہ اسی سسٹم کی وجہ سے مری میں 63 ملی میٹر بارشیں بھی ریکارڈ ہوچکی ہے، مغربی سسٹم کی وجہ سے ہواوٓں کی سمت جنوب مغرب سے تبدیل ہوکر شمالی ہونے کی توقع ہے اور شہر 14 سے 16 فروری کے درمیان معمول سے تیز ہواوٓں کی زد میں رہ سکتا ہے۔
ریجنل ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق ہواوٓں کی رفتار 30 کلومیٹر تک بڑھ سکتی ہے اور اس سسٹم کی وجہ سے خشک موسم اور صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔
شاہد عباس کے مطابق بدھ سے ہونے والی اس موسمی سرگرمی کے علاوہ اگلے 10 روزتک شہر میں بارشوں یا پھر کسی دیگر موسمیاتی تبدیلی کا کوئی امکان موجود نہیں ہے، تاہم اگلے مہینے مارچ کے اآغاز میں شہر میں سرد ی کی نئی لہر اور بارش کے ایک اور اسپیل کا امکان موجود ہے۔
دوسری جانب منگل کی صبح ہو امیں نمی کاتناسب 76 فیصد تک بڑھنے کی وجہ سے حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر 3 کلومیٹر رہ گئی تھی اورشہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری ریکارڈ ہوا، شہر کا مطلع آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جذوی طورپر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔