نیشنل بینک کی جانب سے اجتماعی شادیوں کے سالانہ پروگرام کی اعانت

529

کراچی:سماجی ذمہ داری کا احساس رکھنے والے ادارے کے طور پر نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے پاکستان ہندو کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ اجتماعی شادیوں کے سالانہ پروگرام میں اعانت فراہم کی گئی۔ ان اجتماعی شادیوں کے لیے YMCAگراؤنڈ میں ایک بڑی تقریب کا انتظام کیا گیا تھا جس میں شہری اور دیہی سندھ سے تعلق رکھنے والے 100ہندو جوڑوں نے شرکت کی۔ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے جوڑے اس تقریب کے لیے تمام سال انتظار کرتے ہیں جو ان کی زندگی میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔تقریب کے دوران شرکاء کے لیے رنگا رنگ پروگرام اور تقریبات منعقد کی گئیں جن میں دولہا ؤں اور دلہنوں کے اہل خانہ، رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی اور اس تقریب کے لیے اعانت فراہم کرنے پر نیشنل بینک آف پاکستان کے کردار کو سراہا۔اس پر مسرت موقع پر نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، سعید احمد نے نوبیاہتا جوڑوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اقلیتوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کے لیے نیشنل بینک کی جانب سے اعانت کے عہد کو دوہرایا۔نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے بینک کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ/ڈویژنل ہیڈ سی ایس آر نے تقریب کے منتطم اور پاکستان ہندو کونسل کے پیٹرن ان چیف، ڈاکٹر رمیشن کمار کومستحق ہم وطنوں کے ساتھ ہم آہنگی، خوشحال اور مساوی مواقع پیدا کرنے کی غرض سے ایک چیک بھی پیش کیا۔