کوئٹہ: دہشت گردوں کی سیکورٹی فورسز پر فائرنگ4 فوجی شہید

504

 

کوئٹہ :سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم  دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 فوجی شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے لانگو آباد میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

سیکورٹی اہلکاروں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، فائرنگ سے علاقے میں خوف کی فضاء پھیل گئی ہے ، جبکہسیکورٹی فورسز نے علاقےکو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔