فلائی ناس کا 15 فروری سے سعودی عرب پاکستان کے درمیان نئی پروازیں شروع كرنے کا اعلان

503
Passenger plane

بکنگ کے لئے بکنگ ایجنٹ کے علاوہ اسمارٹ فون اور فلائی ناس کی ویب سائٹ کی سہولت بھی دستیاب ہو گی

سعودى عرب اور پاکستان کے درمیان علاقائی رابطوں کو بهتر بنانے كے سلسلے میں فلائی ناس نے نئی منزلوں تک پروازوں کے آغاز کر نے كا فيصله كيا ہے۔

ریاض؎

فلائی ناس زائیرین حج و عمرہ کے لئے بھی خصوصی کشش رکھتا ہے – فلائى ناس کام یا حج اور عمرہ کے لئے سعودی عرب کے مسافروں کی خدمت کرتی ہے، اور یہ مسافروں کے لئے مزید سہولیات فراہم کرے گی تا کہ بہت آسانی سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں تک پہنچ سكيں- مزید براں اندرون ملک (سعودى عرب) کے مختلف 17 شہروں تک فوری رسائی کے لئے فلائی ناس کی مزيد پروازیں بهى دستیاب ہوں گی ۔
اپنے بین الاقوامی توسیعی منصوبے کے سلسلہ میں فلائی ناس کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر بندر المهنا ا پنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرماتے ہیں “ہم اپنے معزز مسافروں کی ضروریات کے مطابق اپنے دائرہ کار کو بڑھاتے رہیں گے،حالیاً ہم ایشیا اور افریقہ میں نئی منزلوں کو پانے کے عمل سے گذر رہے ہیں- 2017 میں ہم کانو ، نائیجیریا تک رسائی حاصل کر چُکے ہیں اور 2018 میں پاکستان ، انڈیا اور الجیریا کے مختلف شہروں تک پہنچیں گے”
ہمارا عہد ہے که سال 2018 همارى بین الاقوامى وسعتوں اور نئی منزلوں کے حصول کا سال ثابت ہو گا، ہم یہ بھی وعدہ کرتے ہیں کے فلائی ناس نے گذشتہ 10 سال میں جو معیارقائم کيا ہے اسے برقرار رکھا جائے گا۔
فلائی ناس مندرجہ ذیل پروازوں کا آغاز کر رہا ہے :
15 فروری 2018 سے ریاض – لاہور اور ریاض – اسلام آباد
15 فروری 2018 سے دمام – لاہور
17 فروری 2018 سے جدہ –لاہور