واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے

511

کراچی : کے الیکٹرک کی جانب سے واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے۔ادارے کی جانب سے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ واٹر بورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے منسلک ایک فیڈر پر بدھ کے روزکچھ منٹوں کا تعطل آیا جسے بلاتاخیر درست کردیا گیا۔کے الیکٹرک کی جانب سے واٹر بورڈ کے دھابیجی، گھارو ، پپری اور حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متبادل ذرائع سے بھی بجلی فراہم کی جاتی ہے ۔اس کے علاوہ کے الیکٹرک کی ٹیمیں کے ڈبلیو ایس بی کے عملے کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتی ہیں اور ہرممکن معاونت فراہم کی جاتی ہے۔