پاکستان کا ڈیجیٹل میپ تیار کرنے میں ٹی پی ایل کا تعاون حاصل ہے

1403

چھ ہفتوں کے دورانیے پر مشتمل مقابلہ دسمبر2017اورجنوری 2018کے دوران فیس بک پر وائرل ہواتھا جس میں TPL Maps app استعمال کرنے والے ہزاروں افراد کسی اسکول، دفتر، اپنے پسندیدہ ریسٹورینٹ یاشاپنگ مال پر جانے کی صورت میں پوائنٹس آف انٹریسٹ (مقامات یا POIs ) کا اضافہ کرنے میں مصروف رہے ۔اگرچہ ’Map My Pakistan‘ مقابلہ جیتنے کا جوش وخروش ختم ہو چکا ہے، مقابلہ جیتنے والے پانچ افراد کے لیے سام سنگ موبائل فونز محفوظ رکھے گئے کیوں کہ مقابلہ میں شریک تمام افراد ایک زیادہ بڑے اقدام یعنی پاکستان کا میپ بنانے کے سفر میں TPL Maps کے ساتھ شریک ہوں اور اپنے ملک کو عالمی ڈیجیٹل میپ کا حصہ بنائیں۔

اس کیمپین کے لیے ہزاروں لوگوں کو دعوت دی گئی تھی جس نے TPL Maps استعمال کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ایپ میں لوکیشنز کا اضافہ کریں اور ملک کی اپنی نیوی گیشن ایپ میں 10ملین POIs کی میپنگ کا ہدف پورا کرنے میں TPL Mapsکی ٹیم کے ساتھ شریک ہوں جو ان کے بغیر ممکن نہیں تھا۔اس مقابلہ کے ذریعے پورے پاکستان میں چیلنج قبول کرنے والوں نے محض چھ ہفتوں کے دوران TPL Maps کی ڈیٹا بیس میں اجتماعی طور پر بیس ہزار سے زائدتوثیق شدہ پوائنٹ آف انٹریسٹ کا اضافہ کیا! کامیاب ہونے والے پانچ افراد کا اعلان کیا جا چکا ہے اور ان کے لیے سام سنگ موبائل فونز بھی روانہ کیے جا چکے ہیں۔میپنگ کے اس سفر کو جاری رکھنے کے لیے کامیاب 50 شرکاء کو بھی کمپنی کی جانب سے زبردست gadgetپیش کیے جائیں گے۔

مقابلہ میں شریک ہوں یا نہ ہوں، پاکستان کا میپ تیار کرنے کی مہم ہمیشہ جاری رہے گی! اس اہم سفر میں شریک ہونے کے لیے آپ کو PlayStore یا App store سے ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اپنا اکاؤنٹ بنانا ہوگا اور اپنے ای میل ایڈریس کی توثیق کرنا ہوگی۔اب آپ TPL Maps app میں لوکیشنز شامل کرنے کے لیے تیار ہیں!

کیمپین کا پائلٹ فیز رسمی طور پر مکمل ہو چکا ہے جب کہ اسی طرح کے دیگر مقابلے اور انٹر ایکٹو کیمپینز تیاری کے مراحل میں ہیں۔ اسی وقت TPL Maps ڈاؤن لوڈ کر کے پاکستان کا میپ تیار کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا شروع کردیجیے۔یہ ایپ Store Playاور App store پر بالکل مفت دستیاب ہے۔

اس کیمپین کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے TPL Maps کے ہیڈ، عدیل ہاشمی نے کہا، ’’Map My Pakistan نہ صرف hashtag ٹرینڈ ہے بلکہ یہ ہمارے بارے میں بھی بتاتا ہے کہ ہم کیا ہیں۔ ہمارا ویژن پاکستان کے ہر کونے کو جامع طور پر میپ کرنا ہے اوراس ٹاسک پر ہم نے بہت زیادہ وقت اور دیگر وسائل خرچ کیے ہیں۔ ڈیجیٹل میپ سے یقیناً بلندی کی جانب ای کامرس کے لیے راستہ ہموار ہو گا کیوں کہ اس سے ملک میں موجود نئے startups کو مدد ملے گی اور معیشت مزید مضبوط ہوگی۔ اس عظیم الشان ٹاسک کو مکمل کرنے کے لیے ہمیں پاکستانی عوام کی مدد کی ضرورت ہے کہ وہ ملک کو تیز رفتاری سے عالمی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی جانب لے کر آئیں۔‘‘